• news

میانمار : شورش زدہ علاقوں میں فسادات جاری‘ مسلمانوں کے مزید 43 گھر اور مسجد نذر آتش

ینگون (اے ایف پی) میانمار کے شورش زدہ علاقے مکتیلا میں حالات نارمل نہیں ہو سکے۔ بتایا جاتا ہے گذشتہ شب مزید مسلمانوں کے 4 گھر اور مسجد نذر آتش کر دیئے گئے۔ 43 افراد کو مسلحہ سمیت پکڑ لیا گیا۔ تشدد کے تازہ واقعات بیم تھن اور دیگر قصبوں میں پیش آئے۔ مسلمان اور بدھ رہنما¶ں نے امن بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے تشدد بھڑکانے والوں سے کہا ہے وہ قانون ہاتھ میں نہ لیں۔ اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر وجے نمبیار نے شورش زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور مالی و جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے کہا مسلمان اپنے جلے گھر دوبارہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن