چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی مستعفی چودھری ریاض احمد قائم مقام چیئرمین ہونگے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان سید آصف ہاشمی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، وزیر اعظم پاکستان نے انکا استعفی منظور کرتے ہوئے وائس چیئرمین بورڈ چوہدری ریاض احمد کو قائمقام چیئرمین کے اختیارات سونپ دیئے۔ چوہدری ریاض احمد نئے چیئرمین بورڈ کی تقرری تک بطور چیئرمین اپنے فرائض انجام دیں گے۔ سید آصف ہاشمی کا کہنا ہے کہ انہوں نے چونکہ انتخابی عمل اور الیکشن میں حصہ لینا ہے اسی لیے اس عہدہ سے استعفی دیا ہے۔