• news

مسلم لیگ ن پنجاب میں ریموٹ کنٹرول نگران وزیر اعلیٰ چاہتی ہے: منظور وٹو

 لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب میں آزاد اور خودمختار نہیں ”ریموٹ کنٹرول“ نگران وزیراعلیٰ چاہتی ہے‘ (ق) لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی اختلافات نہیں ‘ ہم مفاہمت کی سیاست اور سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں‘ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں سازشیں ناکام بنائیں اور اب بھی جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی کی ہیں۔ پنجاب میں سیاسی مخالفین کو سرپرائز دیں گے۔ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ ہم نے جمہوریت اور ملک کے مفاد میں ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) آج بھی ضد اور ہٹ دھرمی کی سیاست کر رہی ہے جونہ صرف ان کیلئے بلکہ ملک کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن