انتخابات میں ملک لوٹنے اور محفوظ بنانے والوں میں مقابلہ ہوگا: ڈاکٹر قدیر
اسلام آباد (این این آئی) تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سیکرٹری جنرل چودھری خورشید زمان نے کہا ہے انتخابات میں ملک لوٹنے اور ملک محفوظ بنانے والوںکے درمیان مقابلہ ہوگا کیونکہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنا یا ہے اور ہمارا یہی ایک کارنامہ سب لٹیروں پر بھاری ہے اور انشاءاللہ عام انتخابات میں بلند بانگ دعوے کرنے والے کرپشن کے شہنشاہوں کا ٹائی ٹینک ڈوب جائے گا۔ ایک بیان میںانہوںنے کہا پاکستان کے عام انتخابات میں تحریک تحفظ پاکستان اور اسکے اتحادی بھاری اکثریت سے کامیا ب ہو نگے جو ملکر پاکستانی عوام کو چوروں لٹیروں اور غیرملکی آقاﺅں کے اشارے پر ناچنے والوں سے نجات دلائیں گے اور ایک صاف ستھری حکومت بناکر پاکستان کو درپیش موجودہ چیلنجز سے باہر نکالیں گے ۔