• news

کوئٹہ: نامعلوم افراد نے لیویز اہلکار، دکی میں راہگیر کو قتل کر دیا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) گوادر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار ساقی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ دریں اثنا دکی کے علاقے کلی مٹیان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالحکیم کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔ انتظامیہ نے نعش ورثاءکے حوالے کر دی۔ علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے شالدرہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص نعمت اللہ ہلاک جبکہ دونوں گروپوں کے تین افراد عنایت اللہ، عصمت اللہ اور اویس زخمی ہو گئے۔ ادھر فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس نے کوئٹہ کے علاقے کلی محمد شہی میں سرچ آپریشن کے دوران 5 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گرفتار افراد پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ای پیپر-دی نیشن