• news

عمران کے جلسے میں لاکھوں افراد کی شرکت، قوم ان پر بھروسہ کرنے لگی: نیویارک ٹائمز

واشنگٹن/نئی دہلی /اسلام آباد (اے پی اے) تحریک انصاف کا جلسہ نہ صرف پاکستانی میڈیا بلکہ عالمی میڈیا پر بھی چھایا رہا، نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ماضی کے انتخابات میں ایک سے زیادہ نشستیں حاصل نہیں کر سکی تاہم حالیہ جلسے میں لاکھوں افراد کی شرکت اس بات کی غماز ہے کہ پاکستانی ان کی سیاست پر بھروسہ کرنے لگے ہیں۔ عمران خان کے 6وعدے اور کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض اور ارد گرد رہنے والوں پر کڑی تنقید تھی۔ واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ لاہور جلسے میں لاکھوں افراد کا پی ٹی آئی کے پارٹی پرچموں کے ہمراہ شرکت کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان اب ملک کی دونوں بڑی پارٹیوں کےلئے بہت بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔ عوام سے خطاب کے دوران انہوں نے امریکی ڈرون حملوں کی بھر پور مذمت کی اور فوج کو قبائلی علاقوں سے نکالنے کی پالیسی کے اطلاق کا وعدہ کیا۔ بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ عمران خان اگرچہ کئی حلقوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں تا ہم وزارت عظمی کی سیٹ پر براجمان ہونے کے خواب کی تعبیر 11مئی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد ہی سامنے آ سکے گی۔گلف ٹائمزکے مطابق عمران خان کی تقریر میں شامل الفاظ سے ان کی مذہب سے وابستگی ثابت کرتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن