• news

ننکانہ: ٹریفک حادثے میں محنت کش کا اکلوتا بیٹا ساتھی سمیت جاں بحق، 2زخمی

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت ) بابا نولکھ ہزاریؒ کا عرس دیکھ کر واپس آنے والے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ بستی میاں میر ننکانہ صاحب کے رہائشی 14سالہ عدیل، 17سالہ صدی احمد، 20سالہ شاہد علی اور 17سالہ عمران موٹر سائیکل نمبری NBK-3684 پر سوار ہوکر میلہ دیکھنے شاہکوٹ گئے جب وہ رات گئے وہاں سے واپس آرہے تھے تو موضع بورالہ سٹاپ کے قریب ایک رکشہ سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں عدیل اور صدی احمد موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ عمران اور شاہد شدید زخمی ہوگئے جن کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا ہے۔ عدیل محنت کش جمیل کا اکلوتا بیٹا تھا دونوں کی نعشیں جب ان کے گاﺅں بستی میاں میر پہنچی تو ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن