بلوچستان میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف 30مارچ کو پہیہ جام ہڑتال کرینگے: زمیندار ایکشن کمیٹی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان نے صوبے میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف 30مارچ کو صوبہ بھر میں پہیہ جام اورشٹرڈا¶ن ہڑتال جبکہ 11اپریل کو گورنر ہا¶س کے گھیرا¶ کا اعلان کر دیاہے۔ یہ بات زمیندار ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمان بازئی ،سید عبدالقہار آغا،میر کبیر محمد شہی ،حاجی ولی محمد اوردیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کو گزشتہ 45روز سے صرف دوسے تین گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے باغات اورفصلیں تباہ ہوچکی ہیں ۔ پاکستان میں بجلی کی کل پیدا وار13ہزار میگاواٹ ہے جس میں سے بلوچستان کو کوٹے کے حساب سے 1170میگاواٹ بنتی ہے لیکن صرف 370 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے حالانکہ بلوچستان کی ضرورت 1550میگاواٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دادو ،خضدار اور لورالائی ڈیرہ غازی خان ٹرانسمیشن لائنیں ایک سازش کے تحت مکمل نہیں کی جا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت بھی نہیں چاہتی کہ ژوب ،ڈیرہ اسماعیل خان ٹرانسمیشن لائن مکمل ہو اور صوبے کی ضرورت کے مطابق بجلی میسر ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے مسائل کے حوالے سے گورنر بلوچستان اورکیسکو چیف کو بذریعہ فیکس بھی آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دو گھنٹے بجلی میں چھ ہزار روپے کا بل ادا نہیں کریں گے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم 11اپریل کو گورنر ہا¶س کا گھیرا¶ کرکے دھرنا دیں گے۔ زمیندار سسک سسک کرمرنے کی بجائے ایک ہی بار مرنے کو تیار ہیں۔