• news

فضل الرحمٰن این اے 24، 25شیرپاﺅ این اے 8سے الیکشن لڑینگے

ڈی آئی خان+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے این اے 24ڈیرہ اسماعیل خان اور این اے 25ٹانک سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاﺅ نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے نئے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آفتاب شیر پاﺅ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8اور صوبائی اسمبلی کے لئے پی کے 21سے امیدوار ہوں گے۔ سکندر شیرپاﺅ حلقہ پی کے 20سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔ دریں اثناءپشاور میں پریس کانفرنس کے دوران عنایت اللہ گنڈاپور کے بیٹے اسرار اللہ گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمن کے اتحاد سے ملکر پی کے 68کلاچی سرکل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ جے یو آئی کے امیدواروں کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا جبکہ پشاور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے جے یو آئی ف کے جماعت اسلامی سے مذاکرات ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن