• news

23مارچ کے جلسہ میں حلف نہ اٹھا سکنے پر تحریک انصاف کے عہدیداروں میں سخت مایوسی

لاہور (ثناءنیوز) تحریک انصاف کے 23 مارچ کے جلسہ میں حلف لینے کے لئے آنے والے عہدیداران کو حلف اٹھانے کے موقع پر حلف نہ اٹھانے پر سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ دور دراز سے آنے والے عہدیداروں نے کہا وہ بڑے جوش و جذبہ سے گھنٹوں مسافت طے کر کے لاہور آئے تھے اصولی طور پر سب سے پہلے حلف لیا جانا چاہئے تھا اس کے بعد جلسہ کی باقی کارروائی شروع ہونی چاہئے تھی۔

ای پیپر-دی نیشن