پشاور: بجلی کا ٹرانسفارمر گرنے سے بچہ جاں بحق، شہریوں کا واپڈا کیخلاف مظاہرہ
پشاور (ثناءنیوز) پشاور میں بجلی کا ٹرانسفارمر گرنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔ شاہین مسلم خان بجلی کے کھمبے پر رکھا ہوا ٹرانسفارمر دھماکے سے گر پڑا جس کے باعث بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اس حادثے پر مقامی لوگوں نے واپڈا کیخلاف مظاہرہ گیا۔ شہریوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پرانے کھمبوں کو تبدیل کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔