وسط افریقی جمہوریہ میں شدید لڑائی‘ باغیوں کا صدارتی محل پر قبضے کا دعویٰ
لبروائل (اے ایف پی) باغیوں نے وسط افریقی ریپبلک کے دارالحکومت بنگوئی پر قبضہ کر لیا جبکہ باغیوں نے صدارتی محل پر بھی اپنی دسترس کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک فوجی کمانڈر نے بتایا صدارتی محل کے پاس شدید لڑائی جاری ہے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ فرانس میں سلیکاریبل کوئیلشن کے ترجمان ایرک ماس نے بتایا ہمارے جنگجو پیش قدمی کر رہے ہیں اور انہیں سرکاری فوج کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔فرانس نے سنٹرل افریقن ری پبلک میں اپنے شہریوں اور دوسرے غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے350 فوجی بھیج دیئے ہیں۔