روس اور چین کے مابین مضبوط تعلقات عالمی امن کی ضمانت ہے: چینی صدر
ماسکو (این این آئی)چین کے نئے رہنما ژی جن پنگ نے روس اور چین کے مابین مضبوط تعلقات کو عالمی امن کی ضمانت کے طور پر سراہتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور چین کے مابین مضبوط تعلقات عالمی امن کی ضمانت ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان اعلی سطح پر مضبوط تعلقات نہ صرف ہمارے مشترکہ مفادات کے لئے اہم ہیں بلکہ بین الاقوامی سٹرٹیجک توازن اور امن کے لئے بھی انتہائی اہمیت اور قابل اعتماد ضمانت کے حامل ہیں۔ ہمارے تعلقات عظیم طاقتوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں سب سے بہترین تعلقات ہیں۔ سرد جنگ کے دور میں ایک دوسرے کے حریف ماسکو اور بیجنگ نے امریکہ کی عالمی برتری کو متوازن رکھنے کے لئے حالیہ برسوں کے دوران آپس کے تعاون کو فروغ دیا ہے۔