مشرف کو کٹہرے میں لانے کے دعویدار بلوچستان کے عوام سے کئے وعدے وفا کریں: شاہ زین بگٹی
کوئٹہ(بیورو رپورٹ) نوابزادہ شازین بگٹی نے پرویز مشرف کی وطن واپسی کو بلوچ قوم کے زخموں پر نمک پاشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکبر خان بگٹی کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے دعویدار آج سابق آمر کو گرفتار کرکے بلوچستان کے عوام سے کئے گئے وعدے وفا کریں بلوچستان پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑنے والے سابق آمر کی وطن واپسی بلوچستان کے عوام کے زخموں کو ہرا کرنے کے مترادف ہے ۔