بھارت: ایک کروڑ مالیت کے چاندی کے سکوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام
الٰہ آباد (نوائے وقت نیوز) بھارت میں ایک کروڑ مالیت کے چاندی کے سکوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ الٰہ آباد ریلوے سٹیشن پر پولیس نے کارروائی کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن کے پاس 89 کلو کے مشتبہ بیگ موجود تھے، تلاشی پربیگ میں ایک کروڑ مالیت کے 9ہزار31 چاندی کے سکے پائے گئے۔ یہ سکے ایم پی برالا سیمنٹ کے تھے ۔ حراست میں لئے گئے افراد سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔