• news

موجودہ اور سابق پاکستانی حکمران اپنے دور کو بے داغ گردانتے ہیں: برطانوی میڈیا

لندن (اے پی اے )پاکستان کے موجودہ و سابقہ حکمرانوں کا دوران سب کے نزدیک بے داغ ، ترقی پسند، مخلص اور شاندار رہا اور حالات کی خرابی کا تمام تر ملبہ نامعلوم افراد اور قوتوں کے کھاتے میں جمع کرایا جاتا رہا۔ مشرف کا نو سالہ دور اقتدار ہو یا زرداری حکومت کا 5سالہ دور نوازشریف کا ڈالر اکاو¿نٹس منجمد کرنا ہو یا غلام اسحق خان کا دو منتخب حکومتوں کو برطرف کرنا، بی بی کے دور میں کرپشن سے آنکھیں موندنا ہو یا پھر ضیاءالحق کا قوم کو شدت پسندی جیسی نعمتیں عطاءکرنا ،77ءکے انتخابات کی دھاندلیاں ہوں یا یحیٰ خان کا مشرقی پاکستان کو جامِ شراب میںڈبونا اور ان سب کےساتھ ساتھ ایوب خان کا اعلان کہ پاکستان ایشیا کی سب سے تیزرفتار سیکولر صنعتی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے ان سب کے باوجود موجودہ و گزشتہ حکمرانوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کچھ بھی ایسا نہیں کیا جو باعث شرمندگی ہو اور ملک میں موجود یہ ابتری اور عدم استحکام ان نامعلوم افراد کا کیا دھرا ہے جن کے بارے میںآج تک کسی کو معلوم ہی نہیں ہو سکا۔کالم نویس کہتے ہیںایک لمحے کے لئے دل چاہتا ہے کہ پرویز مشرف کی یہ بات مان لوں کہ انہوں نے اپنے نو سالہ دور میں ایسا کچھ نہیں کیا جو باعثِ شرمندگی ہو۔ بے نظیر بھٹو بھی آخری وقت تک یہی کہتی رہیں کہ ان پر کمزور حکمرانی اور کرپشن سے آنکھیں موند لینے کے جو الزامات لگائے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن