پاکستان میں انتخابات کے باعث امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا دورہ منسوخ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی حکام کے مطابق وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا۔ جان کیری نے پاکستان میں انتخابات کے باعث دورہ منسوخ کیا۔ پاکستان میں جاری انتخابی سرگرمیوں کا مکمل احترام کرتے ہیں۔ جان کیری افغانستان سے پاکستان جانا چاہتے تھے۔