• news

وفاقی پولیس نے گیلانی اور پرویز اشرف کو سکیورٹی دینے کا وزیراعظم ہاﺅس کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزراءاعظم کی سکیورٹی پر وزیراعظم ہاﺅس اور وفاقی پولیس میں ٹھن گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے سابق وزراءاعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا اور وزارت داخلہ کو خط میں کہا ہے کہ کس قانون کے تحت سکیورٹی دی جائے۔ سکیورٹی سے متعلق فی الحال کوئی قانون نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی پولیس نے سکیورٹی دینے کے وزیراعظم ہاﺅس کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی پر دو پولیس اہلکار جبکہ راجہ پرویز اشرف کو ایف سی اہلکاروں سمیت 12 اہلکار دئیے ہیں۔ وزیراعظم ہاﺅس نے یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کیلئے 70، 70 اہلکار مانگے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن