مسلم لیگ (ن) نے سینٹ میں اپنے ممبران کو قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے سے منع کر دیا
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) نے سینٹ میں اپنے موجودہ ممبران کے قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کی مخالفت کر دی ہے۔ اس سلسلے میں جن سینیٹرز نے قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے الیکشن لڑنے کے لئے درخواستیں دی تھیں انہیں واپس کر دیا گیا ہے۔