جنوبی افریقہ سے شکست : آفریدی، یونس خان اور اسد شفیق خاموشی سے کراچی پہنچ گئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پانچویں ایک روزہ میچ کے اختتام کے چند ہی گھنٹوں بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی دبئی کیلئے روانہ ہو گئے جہاں سے شاہد آفریدی، اسد شفیق اور یونس خان خاموشی سے آج کراچی پہنچ گئے۔ کپتان مصباح الحق سمیت باقی کھلاڑی اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور کل صبح 3 بجے لاہور پہنچیں گے۔