فٹ بال کے فروغ کیلئے غیرملکی کوچ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے : احمد یار لودھی
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری احمد یار خان لودھی نے کہا کہ فٹ بال کے کھیل کے فروغ اور پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکرگی کو بہتر بنانے کیلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کوچنگ کا کوئی بحران نہیں ہے کیونکہ فٹ بال فیڈریشن کے اسسٹنٹ کوچ انور شہزاد بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔