دورہ زمبابوے سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جاﺅں گا : شکیب الحسن
ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر شکیب الحسن نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ دورہ زمبابوے سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے اور ٹیم کےلئے دستیاب ہوں گے۔ شکیب الحسن گزشتہ سال نومبر میں پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز ڈھاکہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دورہ زمبابوے سے قبل فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ روز نیشنل اکیڈمی کے ٹرینر سٹورٹ کرپنین کی زیر نگرانی ہلکی پھلکی فزیکل ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران وہ خود کو بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم ابھی تک بیٹنگ اور باﺅلنگ پریکٹس شروع نہیں کی۔