• news
  • image

تن سازی مہنگا کھیل ہے، حکومت سپورٹ کرے : عمر جان بابر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار لندن میں مقیم سابق مسٹر پاکستان عمر جان بابر نے ”نوائے وقت“ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کی۔ انہوں نے کہا کہ 17 سال کی عمر میں مسٹر جونیئر لاہور، پنجاب اور پاکستان کے ٹائٹل اپنے نام کر لئے تھے جس کا تمام کریڈٹ میرے استاد عمر بٹ عرف بادی پہلوان کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1967ءمیں مسٹر لاہور، مسٹر پنجاب اور مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیتا تو اسی سال مجھے بین الاقوامی سطح پر ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملا جس میں سی کلاس کیٹگری میں مسٹر ایشیا کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ عمر جان بابر نے کہا کہ تن سازی ایک مہنگا کھیل ہے حکومت کو چاہئے کہ اس کھیل کا شوق رکھنے والے نوجوانوں کی سپورٹ کرے۔ ہمارے زمانے میں سہولیات کی کمی کے باوجود نوجوان اس کھیل میں بہت زیادہ شامل تھے اب جدید سہولیات کے ساتھ کلبوں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے اگر ایسے میں نوجوانوں کو نشہ کی لعنت سے محفوظ رکھ کر انہیں سپورٹ کیا جائے تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وہ بین الاقوامی مقابلے میں ملک کا نام روشن نہ کر سکیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن