• news
  • image

آکلینڈ ٹیسٹ پر کیویز کی گرفت مضبوط، کامیابی کیلئے 6 وکٹوں کی ضرورت

آکلینڈ (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے خلاف آکلینڈ ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی، نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 241رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کردی، پیٹر فلٹن 110، برینڈن میکولم ناقابل شکست 67 رنزکے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 90 رنز بنا لئے، آکلینڈ ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے کیویز کو آج منگل کو آخری روز 6 وکٹیں، انگلینڈ کو 391 رنز کی ضرورت ہے، میچ میں پیٹر فلٹن کی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں بھی سنچری سکور کی تھی اور دوسری اننگز میں بھی سنچری بناکر میچ میں اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنا دی۔ یہ ٹیسٹ کیریئر میں انکی دوسری سنچری ہے۔ میچ کے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک آئن بیل 8 رنز پر ناٹ آﺅٹ تھے۔ کیویز کی طرف سے کین ولیمسن نے 2 جبکہ واگنر اور ٹم ساﺅتھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ پیر کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں ٹیسٹ کے چوتھے روز کیویز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 35 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو پیٹر فلٹن 14 اور براﺅن لی 13 رنز پر کھیل رہے تھے۔ براﺅنلی 28 رنز بناکر پنسار کی گیند پر بیل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے، اس موقع پر پیٹر فلٹن کی اننگز کا خاتمہ ہوگیا اور وہ 110 رنز بناکر سٹیفن کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، انہوں نے پہلی اننگز میں بھی سنچری سکور کی تھی اور دوسری اننگز میں بھی سنچری بناکر میچ میں اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنادی۔ واٹلنگ 18 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، برینڈن میکولم 67 رنز پر کھیل

epaper

ای پیپر-دی نیشن