• news

میں پاکستان ہوں

مکرمی! میں اپنی رعایا سے صرف یہی مانگتا ہوں اور یہی چاہتا ہوں کہ ہر شخص خواہ وہ غریب ہے یا امیر مزدور ہے یا بادشاہ چھوٹا یا ہے بڑا،حاکم ہے یا محکوم غرض ہر شخص اپنے آپ کو ٹھیک کرلے تو ایک بہترین مثالی قوم جنم لے گی۔مثالی قوم کے پیدا ہونے سے آپ لوگ مجھے ایک مثالی ملک ثابت کرسکتے ہیں اور میرا نام ترقی پذیر ممالک کی لسٹ سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی لسٹ میں درج کراسکتے ہو اور میرا مطلب لا الہ الا اللہ پورا کرسکتے ہو اور دنیا میں مجھے اسلامی جمہوریہ پاکستان ثابت کرنے میں اہم کردارادا کرسکتے ہو۔مجھے اپنی رعایا پر یقین ہے کہ اک دن یہ ضرور سدھرے گی ان کے اندر بھی شعور اجاگر ہوگا اور ان کو ان کی انسانیت کا احساس ہوگا یہی لوگ میری خاطر کام کریں گے۔ میں ترقی کی منازل طے کرونگا کوئی میرے کام میں مداخلت نہیں کریگا کیونکہ میں”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ ہوں گا۔( شیر مرتضیٰ بابر )

ای پیپر-دی نیشن