گروپ انشورنس کی کٹوتی
مکرمی ! ملازمت کے آغاز ہی سے سرکاری ملازم کی تنخواہ سے اسکے سکیل / گریڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب اور سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے باہمی معاہدہ کے تحت گروپ انشورنس کی مد کی ماہوار کٹوتی کی جاتی ہے اور یہ کٹوتی اسکی ریٹائرمنٹ تک جاری رہتی ہے۔ سرکاری ملازم ماہوار پریمیم اپنی جیب سے ادا کرتا ہے مگر ریٹائرمنٹ پر انشورنس کمپنی اسے ایک پیسہ نہیں دیتی البتہ اگر کوئی پنشنر اپنی ریٹائرمنٹ کے ایک سال کے اندر فوت ہو جائے تو انشورنس کمپنی کچھ رقم اسکے وارثوں کو دے دیتی ہے۔ ریٹائرڈ ملازم کی معاشی اور مالی حالت کے مدنظر یہ ناانصافی ختم ہونا چاہئے اور پنجاب کے ریٹائرڈ ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد انشورنس کی رقم ادا کی جانی چاہئے۔ بلوچستان کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد انشورنس کی رقم ادا کی جاتی ہے اور اس رقم میں گاہے بگاہے اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ (عبدالحق ۔ صوبیدار پنجاب گورنمنٹ پنشنرز فرنٹ)