• news

بیوہ کابھی آشیانہ بجلیوں کی زد میں

مکرمی! میں بیوہ ہوں۔ محکمہ بہبود آبادی پنجاب میں بطور دایا معمولی تنخواہ پر ملازمت کر رہی ہوں۔ میں نے اپنے بچوں کا سر چھپانے کے لئے کوٹ عبدالمالک کی ایک سکیم (روزی خان سکیم) میں پانچ مرلہ کا گھر بنانے کے لئے ہا¶س بلڈنگ فنانس کارپوریشن سے دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے قرضہ لیا ۔ اب تک ہا¶س بلڈنگ فنانس کارپوریشن والوں کو تقریباً چار لاکھ روپے ادا کر چکی ہوں۔ محکمہ والے کہتے ہیں کہ تمہاری دو سال کی اقساط نہیں موصول ہوئیں حالانکہ میرے پاس اسکی رسیدیں موجود ہیں محکمہ خود چیک بنا کر دیتا رہا جو بنک میں جمع کرائے گئے اور رقم وصول کرتا رہا۔ میری وزیراعلیٰ صاحب اور دیگر مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ میرا آشیانہ قرق ہونے سے بچایا جائے۔ مجھے 31 مارچ 2013ءمیں نیلامی کا نوٹس موصول ہو گیا ہے۔(رانی اشرف بیوہ محمد اشرف روزی خان سکیم کوٹ عبدالمالک لاہور)

ای پیپر-دی نیشن