بختیار ڈومکی اہلخانہ کے قتل کیس میں پیشرفت نہ ہونے پر سپریم کورٹ کی برہمی سی سی پی او کی طلبی ،تاریخیں لینے کے سوا کچھ نہیں کیا جا رہا: چیف جسٹس
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر بختیار ڈومکی کے اہل کے خانہ قتل کیس کی سماعت کر تے ہوئے سی سی پی او کراچی کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر طلب کر لیا ہے۔ کیس کی تفتیش میں پیشرفت نہ ہونے پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت میں ایس ڈی پی او کراچی ضمیر احمد عباسی نے پولیس کی قتل کیس کی رپورٹ پیش کی گئی مسترد کر دی، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔