• news

کشمیریوں کی آزادی ‘ الحاق پاکستان تک جدوجہد جاری رہے گی: نگران وزیراعظم

اسلام آباد(ثناءنیوز) نگران وزیراعظم میر ہزار کھوسو نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر پر کشمیری قوم کی اخلاقی ، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔ کشمیری قوم ہمارے جسم و جان کا حصہ ہے۔ کشمیری قوم کی مکمل آزادی اور الحاق پاکستان تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ نگران دور حکومت میں آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلف اٹھانے کے بعد صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار یعقوب نے میر ہزار کھوسو کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ملک کی صاف و شفاف انتخابات کرنے کی ذمہ داری بطریق احسن پوری کریں گے اور قوم کی توقعات پر پورا اترینگے۔ اس موقع پر سردار یعقوب نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئندہ انتخابات ملک و قوم کیلئے کڑا امتحان ہیں۔ اگر قوم کامیاب ہوئی تو ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سے کوئی روک نہیں سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن