• news

فیصل آباد: وکلا نے سیشن کورٹ کو تالے لگاکر کاغذات کی وصولی روکدی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد ہائیکورٹ بنچ بناﺅ تحریک کے سلسلہ میں وکلاءنے سیشن کورٹ کے مین دروازوں کی تالہ بندی کر دی، الیکشن کے سلسلہ میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا عمل روک دیا‘ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل چوک میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل اجلاس ہوا جس کی صدارت صدر بار میاں جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض نوید مختار گھمن نے سر انجام دیئے اس موقع پر سابق ممبر بار کونسل چنگیز خان کاکڑ‘ سلیم جہانگیر چٹھہ‘ چودھری محمد حسین ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا اور اس کے بعد تمام وکلاءجلوس کی شکل میں سیشن کورٹ پہنچے اور مین گیٹ سمیت دیگر در وازوں کی تالہ بندی کر دی۔ وکلاءنے مین گیٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور نعرہ بازی کی‘ سمندری سے نامہ نگار کے مطابق فےصل آباد ہائیکورٹ بنچ کا نوٹےفکےشن جاری نہ کئے جانے کے خلاف بار ایسوسی اےشن سمندری کے وکلاءنے دوسرے روز بھی ریٹرننگ آفےسر کی عدالت کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور رےلی نکالی جبکہ امےدواروں کے کاغذات نامزدگی کو روکنے کے لئے عدالت کا گھےراﺅ کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن