خیبر پی کے میں نگران وزراء کے محکموں کا اعلان، فیاض طورو داخلہ، مسرت قدیم کو محکمہ اطلاعات مل گیا
پشاور (ثناءنیوز) خیبر پی کے کے نگران وزراءکے محکموں کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ محکمہ ایڈمنسٹریشن خیبر پی کے اعلامیہ کے مطابق نگران وزیر فیاض احمد خان طورو کو محکمہ داخلہ اور قبائلی امور، بین الصوبائی رابطہ، ریلیف اور بحالی کے قلم دان دیئے گئے ہیں۔صحت، پاپولیشن ویلفیئر، ہائرایجوکیشن، آرکائیوز اور لائبریری کے عہدے ڈاکٹر فرح کے حصے میں آئے جبکہ عبدالرﺅف خان خٹک کو فنانس، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، لوکل گورنمنٹ، الیکشن اینڈ رورل ڈویلپمنٹ کے محکمے دیئے گئے ہیں۔ محمد یونس مروت انرجی، پاور، آبپاشی، ، اسحاق خٹک کو کمیونی کیشن اینڈ ورکس، ٹرانسپورٹ، سائنس ، خاتون وزیر مسرت قدیم کو محکمہ اطلاعات، پبلک ریلیشن اور کلچر، ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، زکوٰة، عشر، سوشل ویلفیئر اور ویمن امپاورمنٹ کے محکموں کے قلم دان سونپے گئے ہیں۔ عمر فاروق کو انڈسٹریز، کامرس، ٹیکنیکل ایجوکیشن، مین پاور ٹریننگ، لیبر، ہاﺅسنگ جبکہ صوبائی وزیر جہانگیر خان ترین کو زراعت، لائیواسٹاک، فوڈ، مائنز اور منرلز ڈویلپمنٹ کے محکمے دیئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر ثمین جان بابر کو کھیل، ٹورارزم، میوزیم اینڈ آرکیالوجی، ریونیو اور ماحولیات کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔