سکھر: زیر حراست شخص کو چھڑانے پر پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں میں تصادم
سکھر (نوائے وقت نیوز) سکھر میں حساس ادارے کے اہلکار کو چھڑانے پر پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں میں تصادم ہوا۔ پولیس کے مطابق سلیم الدین نامی شخص کو پلاٹ کے تنازع پر حراست میں لیاگیا تھا جس کے بعد حساس ادارے کے اہلکاروں نے تھانے کا لاک اپ توڑا اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔ حساس ادارے کے اہلکار کو چھڑانے والے 4اہلکاروں کو پولیس تھانے لے گئی بعدازاں حساس ادارے کے اہلکاروں نے صحافیوں کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کی جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا۔