کولکتہ : 3 بھارتی غنڈوں کا جنوبی کوریا کی 20 سالہ طالبہ پر جنسی تشدد
کولکتہ (اے ایف پی) یہاں 3 بھارتی غنڈوں نے بس میں سوار جنوبی کوریا کی 20 سالہ کالج کی طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ 20 سالہ طالبہ ایک کھچا کھچ بھری بس میں سوار ہو رہی تھی کہ 3 بھارتیوں نے اس کا پیچھا کیا اور اسے کھینچ کر بس سے اتارنے کی کوشش کی مگر وہ بس میں سوار ہونے میں کامیاب ہو گئی جہاں انہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔