• news

”شمالی کوریا نے حملہ کیا تو مشترکہ جوا بدیں گے‘ ‘ امریکہ اور جنوبی کوریا میں معاہدہ

سیﺅل (آن لائن) ا مریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی’اشتعال انگیز‘کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے ایک نئے فوجی منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔حکام کے مطابق نئے منصوبے کے تحت اگر شمالی کوریا کی جانب سے کوئی بھی محدود حملہ ہوتا ہے تو جنوبی کوریا اور امریکہ اس کا مشترکہ جواب دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کے ترجمان کم من سیوک نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے ’نیا فوجی منصوبہ اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے اشتعال انگیز کارروائی کی صورت میں امریکہ اور جنوبی کوریا اس کا مشترکہ طور پر جواب دے گے۔ جوابی کارروائی کی قیات جنوبی کوریا کرے گا لیکن اس کو امریکہ کی مدد حاصل ہوگی۔‘وزارتِ دفاع کے ترجمان کا اس معاہدے کے بارے میں مزید کہنا تھا ’اس منصوبے کا اثر یہ ہوگا کہ شمالی کوریا ہمیں دھمکیاں دینا بند کر دے گا۔‘اس منصوبے کے تحت شمالی کوریا کی جن ’اشتعال انگیز‘ کارروائیوں سے نمٹا جائے گا اس میں سرحد پر دارندازی، اور سرحدی جزیروں پر حملے شامل ہیں۔واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے تعلقات درمیان گزشتہ کچھ مہینوں سے کشیدہ ہیں اور وہ ایک دوسرے پر اشتعال انگیز کارروائیوں کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن