• news

ملک کے پہلے نجی ہائیڈروپاور منصوبے نے پیداواری عمل شروع کر دیا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے پہلے نجی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) لاریب انرجی لمیٹڈ۔84 میگاواٹ نیو بونگ ہائیڈروپاور پراجیکٹ نے پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ ہر سال 540 جی ڈبلیو ایچ گرین انرجی نیشنل گرڈ کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی سے 25 سالہ پاور پرچیز ایگریمنٹ کے تحت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے حبکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر اقبال سوبانی نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کو سستی بجلی اور توانائی کا تحفظ فراہم کرے گا۔ اس کے این بی ای، ایچ پی پی دیگر فوائد میں 135,000 ٹن آئل امپورٹ کا متبادل جس سے 100 ملین ڈالر سالانہ سے زائد کی بچت اور کاربن کے اخراج میں کمی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 42 ماہ میں مکمل ہونا تھا لیکن یہ دو ماہ قبل مکمل ہو گیا جس کا موازنہ ادہائیور یور امریکہ پر بننے والے اس طرح کے منصوبے سے کیا جائے جو 191 میگاواٹ واٹ کا منصوبہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن