• news

لبرٹی پاور پلانٹ کی بندش کا نوٹس لے لیا گیا

اسلام آباد(خبرنگار)اربوں روپے کی عدم ادائےگی اور نقصان کے باعث 211مےگاواٹ کا لبرٹی پاور پلانٹ بند کردےا گےا ہے،سےکرٹری پانی وبجلی سکندر احمد رائے نے پلانٹ کی بندش کا نوٹس لے لےا ہے۔ذرائع کے مطابق گھوٹکی مےں واقع ٹی اےن بی لبرٹی پاور کو مخصوص معاھدہ اور گےس کے نرخوں مےں مسلسل اضافے کے باعث نقصان کا سامنا تھا۔لبرٹی پاور نے اربوں کی عدم ادائےگی اور مسلسل نقصان کے باعث وزارت پانی وبجلی اور اےن ٹی ڈی سی کو پلانٹ بند کرنے سے متعلق تنبہی نوٹس جاری کےا تھامگر وزارت کی جانب سے مطلوبہ اقدامات نہ اٹھانے اور 12ارب روپے کی ادئےگی نہ کرنے کے باعث پلانٹ مکمل طورپر بند کردےا ہے۔ سےکرٹری پانی وبجلی سکندر احمد رائے نے متعلقہ حکام کو لبرٹی پاور کے معاہدے پر نظر ثانی کے لئے سمری تےار کرنے کی ہدایت کی ہے۔سےکرٹری پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ 211مےگاواٹ سستی بجلی کی بندش کے متحمل نہےں ہوسکتے۔لبرٹی پاور کے معاہدے پر نظر ثانی کےساتھ 12ارب روپے کے واجبات بھی جلد ادا کےے جائےنگے۔لبرٹی پاور پلانٹ ملائےشےا کی حکومت نے 2001مےں لگاےا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن