ایران پر پابندیوں کے باعث ملکی بنکوں کا لین دین بند
کراچی(این این آئی) ہارویسٹ ٹریڈنگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد جاوید نے کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں اور پاکستان کو مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر بینک ایران کے ساتھ تجارتی لین دین بند کر دیا ہے۔ جس سے باہمی تجارت میں شدید مشکلات درپیش ہیں، اور چاول کی برآمد بالکل بند ہوگئی ہے ،پڑوسی ملک سے تجارتی روابط برقرار رکھنے کے لئے کرنسی سواپ اور براہ راست تبادلے کی تجارت کے معاہدے کئے جائیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے موقع سے فائدہ اٹھا کر معاشی سفارتکاری شروع کر دی تاکہ اربوں ڈالر کی ایرانی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکے، اور اس سلسلے میں ایران نے بھارت کو تجارت کے لئے اس کی کرنسی میں ایل سی کھولنے کی اجازت بھی دے دی ہے ۔اگر پاکستانی حکومت نے بروقت اقدام نہ کئے تو پاکستان کے ہاتھوں ایران کی مارکیٹ چھوٹ جائے گی۔ ، ان کاکہنا تھا کہ ایران کے ساتھ باہمی تجارت برقار رکھنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔