محمد یوسف پھر نظرانداز، ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاہور کی نمائندگی نہ کر سکے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) محمد حفیظ کو لاہور لائنز کی کپتانی سونپے جانے پر سابق کپتان محمد یوسف کو سپرایٹ مرحلے کے لئے لاہور کی نمائندگی کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔ دسمبر 2012ءمیں لاہور میں قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لئے لاہور لائنز کا کپتان محمد یوسف کو بنایا گیا تھا۔ محمد حفیظ کی ”تگڑی“ سفارش کی بناءپر محمد یوسف کو لاہور ریجن کی انتظامیہ نے بطور کھلاڑی شامل کرنے پر راضی کر لیا تاہم لاہور کے اکثر کھلاڑی فیصلے سے ناخوش تھے۔