• news

پی سی بی نے جنوبی افریقہ سے اکتوبر میں دورہ پاکستان کی درخواست کر دی

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف نے ایک بار پھر جنوبی افریقہ سے اکتوبر میں دور پاکستان کی درخواست کر دی انہوں نےجنوبی افریقہ کے بورڈ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ سی ایس اے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو ناسی اپیا سے میٹنگ میں ذکا اشرف نے ان سے درخواست کی کہ اکتوبر میں ٹیم کو پاکستان بھیجیں۔ سکیورٹی حالات اب بہتر ہیں، وہاں انٹرنیشنل کرکٹ ہو سکتی ہے صرف کسی کی جانب سے پہل کرنے کی دیر ہے، پاکستان نے دنیا کیلئے بڑی قربانیاں دیں اب اس کا بھی سب کو ساتھ دینا چاہئے، ناسی نے انہیں کوئی یقین دہانی کرانے سے گریز کیا۔ چوہدری ذکا اشرف نے جوہانسبرگ میں دیگر مقامی کرکٹ آفیشلز سے بھی میٹنگز کیں۔ زیادہ تر لوگ ان سے پاکستانی حالات کے بارے میں ہی پوچھتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن