• news

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ : باولنگ میں سعید اجمل سرفہرست

دبئی (نیوز ایجنسیاں) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ جنوبی افریقہ کو سیریز میں شکست دے کر رینکنگ کا سنہری موقع گنوانے والی پاکستان ٹیم چھٹے نمبر ہر موجود ہے۔ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستان بے باز شامل نہیں لیکن بولرز میں سعید اجمل بدستور سرفہرست ہے۔آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ اور ون ڈے کی نئی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ کی بہترین ٹیموں میں جنوبی افریقہ پہلے اور انگلینڈ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کو کلین سوئپ کرنے والی بھارتی ٹیم تیسرے پوزیشن پر آگئی ہے۔ بیٹنگ اور بولنگ میں جنوبی افریقہ کھلاڑی چھائے ہوئے ہیں۔ ہاشم آملہ پہلے اور اے بی ڈی ویلیئرز دوسرے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن چندرپال کا تیسرا نمبر ہے۔ بولرز میں ڈیل اسٹین بدستور سرفہرست، ورنن فیلنڈر دوسرے اور پاکستان کے اسپن جادوگر سعید اجمل تیسرے نمبر پر ہیں۔ون ڈے رینکنگ میں بھارت کا پہلا، انگلینڈ کا دوسرا اور آسٹریلیا کا تیسرا نمبر ہے۔ پا کستان سے سیریز جیتنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ شکست سے دوچار قومی ٹیم کا چھٹا نمبر ہے۔ ون ڈے کے بہترین بلے بازوں میں جنوبی افریقی کھلاڑی قابض ہیں۔ ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویلیئرز پہلی دو پوزیشنز پر فائز ہے۔ بولنگ میں پاکستان کے سعید اجمل پہلے اور محمد حفیظ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ آل راو¿نڈر کیٹگری میں حفیظ دوسرے اور بوم بوم آفریدی چھٹے نمبر پر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن