• news

موقع ملا تو فلموں میں بھی ضرور کام کرونگی: ماہ نور

لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ سٹیج میری پہچان ہے‘ موقع ملا تو فلموں میں بھی ضرور کام کروں گی‘چادر دیکھ کر پاﺅں پھیلانے کی پالیسی پر گامز ن ہوں یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ شوق کی وجہ سے سٹیج ڈراموں میں آئی ہوں اور کبھی بھی سفارش کا سہارا نہیں لیا آج میں جس مقام پر ہوں وہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم اور میری محنت کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا میں فلموں میں بھی ضرور کام کروں گا مگر فی الحال میری تمام تر توجہ سٹیج پر مرکوز ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن