چناب پر 3 ڈیموں کی تعمیر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج
لاہو(آن لائن )پانی کے مسئلے پر لاہور میں مذاکرات کے بعد بھارتی انڈس کمشنر کی قیادت میں 10 رکنی وفد وطن واپس روانہ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی انڈس کمشنر اور پاکستانی انڈس کمشنر کے درمیان 4 روزہ مزاکرات کا دور مکمل ہو گیا۔ بھارت کی طرف سے بھارتی سندھ طاس کمشنر اورنگا ناتھن اور پاکستان کی جانب سے سندھ طاس کمشنر آصف بیگ نے مذاکرات کی قیادت کی۔ پاکستانی واٹر کمشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر کے مزید 3 ڈیم دریائے جہلم پر بنا رہا ہے۔ مذاکرات کے دوران پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سندھ طاس کمشنر اورنگا ناتھن نے پاکستانی وفد کو مذاکرات کے دوران بتایا کہ چناب پر ڈیموں کی تعمیر پر پاکستان کے تحفظا ت سے وہ اپنی حکومت کو آگاہ کرینگے جس کے بعد ان کا جواب دیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے سندھ طاق کمشنروں کے درمیان بات چیت کا اگلا دور اپریل میں نئی دہلی میں متوقع ہے۔