میٹرو بس کے کرایہ میں اضافے کی خبر بے بنیاد ہے: ترجمان
لاہور (پ ر) میٹروبس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ میٹروبس کے کرایہ میں اضافے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے اور میٹرو بس کے کرایہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ تمام مسافروں سے بیس روپے فلیٹ ریٹ کے حساب سے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی۔