• news

شمالی کوریا نے امریکہ پر راکٹ حملے کی دھمکی دیدی‘ فوج کو بھی تیار رہنے کا حکم

سی¶ل (نیوز ایجنسیاں + نوائے وقت نیوز) شمالی کوریا نے امریکہ پر راکٹ حملہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ شمالی کوریا نے افواج کو متوقع جنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم بھی دے دیا۔ ثناءنیوز کے مطابق شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ریاستوں گوام، ہوائی اور مین لینڈ پر راکٹ حملے کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا پہلے بھی امریکہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتا رہا ہے اور ساتھ ہی جاپان کو بھی خبردار کر چکا ہے کہ اس کے حملوں کی زد میں جاپان کے وہ علاقے بھی آئیں گے جہاں امریکی فوج نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ اے پی اے کے مطابق جنوبی کوریائی صدر پارک گیون ہائی نے شمالی کوریا کو انتباہ دیا ہے کہ اس کی بقا اور وجود قائم رہنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ وہ اپنا ایٹمی اور میزائل پروگرام ترک کر دے۔ شمالی کوریا سے کہا کہ وہ کوریائی جزیرہ نما میں بڑھتی فوجی کشیدگی کے پیش نظر اپنا راستہ بدل لے۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی اور دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کرنا، ایٹمی اسلحہ سازی اور میزائل پروگرام ترک کرنا اور بین الاقوامی برادری کا ایک ذمہ دار رکن بن جانا ہی شمالی کوریا کے لئے بچا¶ کا واحد راستہ ہے۔ دونوں ریاستوں میں جاری کشیدگی اس وقت انتہا کو پہنچ چکی ہے جب امریکہ اور جنوبی کوریا نے باہمی امن معاہدے کر لئے ہیں۔ اس ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نئے امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ میزائل ٹیکنالوجی میں شمالی کوریا بہت آگے نکل چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ کے حملوں سے بچاو¿ کے لئے میزائل شکن سسٹم کو وسعت دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن