• news

شجاعت سے شازیہ مری کی والدہ پروین مری کی ملاقات، (ق) لیگ میں شامل

لاہور(خصوصی رپورٹر) (ق) لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین سے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری کی والدہ پروین مری نے گزشتہ روز مسلم لیگ ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی اور (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید اور حلیم عادل شیخ سمیت متعدد مسلم لیگی رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔ شازیہ مری کے والد اور پروین مری کے شوہر پرانے مسلم لیگی تھے اور وہ دو بار رکن قومی اسمبلی اور ایک بار سندھ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر فائز رہے۔ شجاعت حسین نے اس موقع پر کہا پروین مری کی شمولیت سے سندھ میں پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن