انتخابات میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے وزارت داخلہ میں آج اہم اجلاس طلب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عام انتخابات میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے وزارت داخلہ میں آج اجلاس طلب کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمشن، رینجرز، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔ انتخابی جلسوں کی سکیورٹی کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں دفتر خارجہ، نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے حکام بھی شرکت کریں گے۔