• news

اسلام آباد‘ تربیلا‘ بھاشا ڈیم کے علاقے زلزلے کی زد میں ہیں: ڈاکٹر عمران

اسلام آباد (خبر نگار) ڈی جی جےولوجےکل سروے آف پاکستان ڈاکٹر عمران نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کا علاقہ زلزلے کی زد مےں ہے جبکہ بھاشا ڈےم کے علاقے سمےت تربےلا ڈےم اور گوادر زون 4 مےں آتا ہے۔ سےنٹ کی قائمہ کمےٹی برائے پٹرولےم و قدرتی وسائل کے اجلاس مےں ڈی جی جےولوجےکل سروے آف پاکستان نے کہا کہ دنےا کی مہنگی ترےن دھات ےاٹےرےم کے ذخائر سمےت نےوکلئےر بےٹرےز اور نےوٹران کے لئے استعمال ہونے والی دھاتےں بھی رےکوڈک مےں موجود ہےں۔ اجلاس کو برےفنگ دےتے ہوئے ڈی جی جےولوجےکل سروے آف پاکستان کا کہنا تھا کہ بھاشا ڈےم نہےں بننا چاہئے ےہ زون 4 مےں آتا ہے جو بہت خطرناک ہے، انہوں نے بتاےا کہ تربےلا ڈےم پہلے ہی زون 4 مےں واقع ہے اس زون مےں مزےد ڈےم نہ بنائے جائےں۔ کراچی کا کچھ جبکہ گوادر کا پورا علاقہ زلزلے کی زد مےں آتا ہے، گوادر مےں سنگار ہاﺅسنگ سوسائٹی نہےں بنانی چاہئے، ہم نے بلڈنگ کوڈ بنا دئےے ہےں اس پر عملدرآمد حکومت کا کام ہے۔ ڈی جی کا کہنا تھا کہ 91 مختلف علاقوں مےں لےنڈ سلائےڈنگ کے حوالے سے رپورٹ بھی دے دی ہے۔ اےک ماہ کے اندر تھر کول سے 8 مےگاواٹ بجلی پےدا کر لی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن