مقبوضہ کشمیر: فوجی بنکر ہٹانے کے حق میں ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی
سرینگر (کے پی آئی) افضل گرو کی باقےات کی واپسی کے حق مےں مظاہرےن کیخلاف تیسرے روز بھی مرچی گیس کے استعمال کیخلاف اور سی آر پی ایف بنکر ہٹانے کے حق میںشروع کی گئی احتجاجی مہم کے تحت مقبوضہ کشمےر کے کئی علاقوں مےں ہڑتال رہی۔ سری نگر اور دوسرے علاقوں میں کاروبار بطور احتجاج بند رہا سڑکوں پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی بری طرح سے متاثر ہو کر رہ گئی۔ شہر خاص میں پتھراﺅ کی بنیادی وجہ مذکورہ سی آر پی کیمپ اور بنکر کی موجودگی ہے۔شہر خاص کے صراف کدل، کادی کدل، راجوری کدل، نالہ مار روڑ، چمر دوری، بہوری کدل، مہاراج گنج اور اس کے گرد ونواح بازاروں میں ہر طرح کی دکانیں بطوراحتجاج بند رہی ،