سعودی عرب میں گرفتار 18افراد نے ایرانی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے کا اعتراف کرلیا
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار 16سعودی اور دوغیرملکی شہریوں نے ایرانی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے کا اعتراف کر لیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 19مارچ کو جاسوسی کے الزام میں 16سعودی ایک ایرانی اور ایک لبنانی شہری کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔