• news

اوستہ محمد: نامعلوم افراد نے سندھ کے رہائشی، خضدار میں دکاندار کو قتل کردیا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان میں مسلح افراد نے 2 افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو اوستہ محمد کے علاقے حاجی بشیر روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص داد محمد کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی۔ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق سندھ سے بتایا جاتا ہے۔ دریں اثنا منگل کو خضدار کے علاقے منیرمینگل روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دکاندار عبدالغفار کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ ادھر کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں فرنٹیئر کور اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 6 افراد کو گرفتار کرکے انہیں مزیدکارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن